مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلامی مقدسات پر قبضہ، قرآن کریم کو نذر آتش کرنا اور قبلہ اول کی بے حرمتی عالمی صہیونی منصوبے کی کڑی ہے۔
صہیونی وزیر داخلہ نے مسجد اقصی میں حاضری دے کر اسلامی مقدسات کی توہین اور مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کردیا ہے۔
جمعرات کے دن غاصب صہیونیوں نے شدت پسند وزیر داخلہ کی سرپرستی میں مسجد اقصی میں داخل ہوکر مسلمانوں کے لئے رکاوٹ کھڑی کی۔
عرب ذرائع کے مطابق 1800 صہیونی آبادکاروں نے مسجد اقصی کو قبضہ کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ